مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ باراک اوبامہ نے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ جب ایک غیر ملکی حکومت انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوتی ہے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم یہ کارروائی اپنی مرضی سے کریں گے، روس کے صدر اس حوالے سے ہمارے جذبات سے واقف ہیں کیونکہ انہوں نے خود ان سے براہ راست اس بارے میں بات کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ادارے نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی ڈرامائی شکست کے پیچھے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہے اور اس میں روسی حکومت بھی براہ راست ملوث ہے تاہم روسی حکومت اور انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی تردید کی ہے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
News ID 1869031
آپ کا تبصرہ